Urdu- سویڈن کا تعلیمی ڈھانچہ کچھ اسطرح ہے

سویڈن کا تعلیمی ڈھانچہ کچھ اسطرح ہے

آپ کا بچہ ایک سال کی عمر کو پہنچنے کے وقت سے نرسری سکول جاسکتا ہے۔ نرسری سکول میں داخلہ اختیاری ہے۔ آپ کے بچے

کو اُس سال کے موسمِ خزاں سے جب وہ تین برس کی عمر کو پہنچتا ہے، پبلک نرسری میں حصہ لینے کا حق حاصل ہوتا ہے۔ پبلک نرسری ہفتے میں 15 گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے اور مفت ہوتا ہے۔

طالبعلم 6 سال کی عمر کو پہنچنے کے وقت سے پریپ کلاس کا آغاز کرتا ہے۔ پریپ کلاس کے بعد بچہ پرائمری سکول یا اس کے مساوی تعلیمی سرگرمی کا آغاز کرتا ہے۔ 6 اور 13 سال کی عمر کے طالبعلموں کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کے مرکز میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے جو سکول کے اوقات سے پہلے اور بعد کے اوقات میں اور چھٹیوں کے دوران کھلا ہوتا ہے اور بامقصد سرگرمیوں کا بندوبست کرتا ہے۔ فیس سرپرستوں کی آمدنی پر مبنی ہوتا ہے۔

سویڈن میں تعلیم لازمی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بچے پریپ سے لے کر نویں جماعت تک لازمی طور پر سکول جاتے ہیں۔ اگر طالبعلم بیمار ہوجائے تو جب تک طالبعلم گھر پر ہے تب تک ہر روز سکول کو رپورٹ دینا ضروری ہے۔ فقط طالبعلم کے سرپرست بیماری کی وجہ سے غیرحاضری کی رپورٹ دے سکتے ہیں۔ دوسرے قسم کے رپورٹ جائز اور درست شمار نہیں کئے جائیں گے۔

سویڈش سکول کلچر آپ کے سابقہ سکول کے تجربات سے مختلف ہوسکتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ دونوں طالبعلم اور ان کے سرپرستوں پر دوسرے قسم کے تقاضے اور شرایط عائد ہوسکتے ہیں۔

ہمیں طالبعلم سے توقع ہے کہ:

  • وقت پر سکول آئے۔
  • وقت پر اپنے تفویض کردہ کام پیش کرے۔
  • سکول کے متعلقات، اساتذہ اور ہمجماعتوں کو احترام کی نظر سے دیکھے۔
  • کلاسز میں فعال طور پر حصہ لے۔ ایک جواب تک پہنچنے کے پس پردہ تفکر اور طریقۂ کار کی وضاحت اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے جتنا کہ صحیح جواب دینا اہم ہے۔
  • گروہی کاموں، تحقیقات اور بحث مباحثوں میں فعال طور پر شریک ہو۔ کسی مقصد تک پہنچنے کے لیے دوسروں کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔
  • عملی مضامین، مثال کے طور پر ہوم اکنامکس، ڈرائنگ اور موسیقی میں شریک ہو۔ یہ مضامین اتنے ہی اہمیت کے حامل ہیں جتنے کہ نظریاتی مضامین ہیں۔

سرپرستوں سے توقع کی جاتی ہے کہ سکول کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ گھر اور سکول کے درمیان ایک موثر رابطہ دونوں فریقین کے لیے مفید ہے۔ اس لیے چھوٹے اور بڑے امور میں سکول سے رابطہ کریں۔ سب سے پہلے طالبعلم کے استاد سے رابطہ قایم کرنا چاہئے۔


بنیادی اقدار کو فروغ دینے کے سلسلے میں کاوشیں

سکول کے بنیادی اقدار اور تفویض شدہ ذمہ داری اور حتی اساتذہ کی قیادت جمہوری اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔

تعلیم اُن انسانی حقوق اور بنیادی جمہوری اقدار کے احترام اور استحکام میں اضافہ کرنے کا ذریعہ ہونا چاہئے جو سویڈش معاشرے کی بنیاد ہے۔

سکول کی ذمہ داری ہے کہ تمام انسانوں کے مساوی حقوق، زن و مرد کے درمیان مساوات اور انسانوں کے درمیان یکجہتی کو مستحکم اور فروغ دے۔ سکول کی تدریس کو مذہبی اصولوں پر قائم نہیں ہونا چاہئے۔

سکول اُن اقدار اور حقوق کو مستحکم کرنے اور دوسروں تک منتقل کرنے کی ذمہ داری رکھتا ہے جو بچوں کے حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن میں بیان کئے گئے ہیں۔


ویرمدو کمون کے سکولوں کے بارے میں معلومات

ویرمدو کمون کے سکول

ویرمدو میں دس سرکاری اور چار نجی سکول موجود ہیں۔

ہمیسٹا اسکول اور ویرمدو خیرگورڈ اسکول میں آمادگی کی کلاسز موجود ہیں جن میں طالبعلم اپنے سکول کے دن کا بعض حصہ چھوٹے سے جماعتوں میں بیٹھ کر گزارتا ہے۔ طالبعلم باقی وقت اپنی بڑی جماعت کے ساتھ گزارتا ہے۔

منتظم

تمام نئے آنے والے طالبعلم اور سرپرست کمون کے کسی منتظم کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں تا کہ طالبعلم کی زبان کی مہارت اور سکول جانے کے پس منظر کا ایک تعلیمی جائزہ لیا جاسکے۔ تعلیمی جائزے کے نتائج سکول کے لیے موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ طالبعلم کو مناسب جماعت میں جگہ دے اور اس کے علاوہ اساتذہ کے لیے بھی موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ تدریس کو طالبعلم کی علمی سطح اور ضروریات کو پیش نظر رکھ کر موافق بنائے۔

کلاس ٹیچر

کلاس ٹیچر طالبعلم کا اہمترین رابطہ ہے اور سکول اور گھر کے درمیان ایک جوڑ ہے۔ اُستاد/کلاس ٹیچر طالبعلم کی علمی نشوونما اور سماجی ترقی پر نظر رکھتا ہے۔ کلاس ٹیچر ان اقدام کی ذمہ داری رکھتا ہے جو خصوصی ضروریات کی موجودیت یا خصوصی ضروریات سامنے آنے کی صورت میں اُٹھائے جاتے ہیں۔

پریپ کلاس اور سویڈش بحیثیت دوسری زبان

ابتدائی آمادگی کا کلاس

آمادگی کے کلاس میں پڑھنے والے طالبعلموں کے لیے اپنی متعلقہ جماعت سے باہر ایک چھوٹے سے تدریسی جماعت میں اضافی تعلیم کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ آمادگی کے کلاس کا مقصد یہ ہے کہ طالبعلم بڑی جماعت میں تدریس کو سمجھنے کے لیے سویڈش زبان میں کافی مہارت حاصل کرے۔ ایک طالبعلم زیادہ سے زیادہ دو سالوں تک آمادگی کے کلاس میں پڑھ سکتا ہے۔

سویڈش بحیثیت دوسری زبان

بڑی جماعت میں تدریس کو سمجھنے کے لیے زبان پر کافی حد تک عبور حاصل کرنے والے طالبعلموں کو سویڈش زبان میں مزید مہارت اور ترقی حاصل کرنے کے لیے سویڈش بحیثیت دوسری زبان میں تدریس کی پیشکش کی جاتی ہے۔ سویڈش بحیثیت دوسری زبان کے کورس کا نصاب سویڈش زبان کے مضمون کے مساوی ہے لیکن طالبعلم کو اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جانچا جاتا ہے کہ اس کی مادری زبان سویڈش نہیں ہے۔

گھر اور سکول کے درمیان رابطہ

کمون میں موجود سکول Schoolsoft کے ذریعے جو ویب پر مبنی ایک تعلیمی سافٹ وئیر ہے، طالبعلموں اور سرپرستوں کے ساتھ رابطہ قائم کرتے ہیں۔ وہاں آپ بیماری کی چھٹی کی رپورٹ دے سکتے ہیں، استاد/کلاس ٹیچر کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتے ہیں اور اساتذہ کی رائے اور گریڈ کے ذریعے اپنے بچے کی علمی ترقی پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

کلاس ٹیچر علمی ترقی کے بارے میں اساتذہ اور سرپرست کے درمیان گفتگو کے لیے وقت بھی Schoolsoft کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔ ان نشستوں کے دوران آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول کی صورتحال کیسی ہے، مختلف مضامین میں پڑھائی کیسی چل رہی ہے اور آپ سرپرستوں کی طرف سے اُٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا جاتا ہے۔

Schoolsoft میں والدین کے اجلاس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ ان اجلاسوں میں سکول کے پرنسپل کی طرف سے آپ والدین کے لیے عام معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

سکول سافٹ پروگرام کے لاگ آن کی معلومات سکول کے دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سکول کے اوقات کے بعد غیرنصابی سرگرمیاں

سکول کے اوقات کے بعد سرگرمیاں زبان سیکھنے کے عمل اور اس کے علاوہ سماجی رابطوں اور قومی یکجہتی کے استحکام میں مثبت کردار کرتے ہیں۔

اس لیے سکول کے اوقات کے بعد سکول میں ہم جماعتوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بہت مثبت نتائج نکل سکتے ہیں۔ پریپ کلاس سے لے کر تیسری جماعت کے کم عمر طالبعلموں کے لیے غیرنصابی سرگرمیاں فراہم کی جاتی ہیں اور 4، 5 اور 6 جماعت کے بڑے طالبعلموں کے لیے مشابہ سرگرمیوں کا بندوبست کیا جاتا ہے جس کو Klubben کہتے ہیں۔

نسبتاً بڑی عمر کے طالبعلموں کے لیے کسی ورزش، مثال کے طور پر فوٹبال، میں حصہ لینا مفید ہو سکتا ہے۔ ورزش کرنا صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے اور اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں۔ Tomtebo ہمیسٹا اسکول میں ورزش کے ہال کے اوپر واقع ہے اور اس میں مختلف سرگرمیوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اِن سرگرمیوں کا بندوبست سکول کی طرف سے نہیں کیا جاتا ہے۔

چھٹی

طالبعلم عام چھٹیوں کے دوران سکول نہیں جاتے۔ دوسرے اوقات میں چھٹی لینے کے لیے کلاس ٹیچر یا پرنسپل کے پاس چھٹی کی درخواست دینا ضروری ہے۔ تحریری درخواست کلاس ٹیچر کو سونپ دی جاتی ہے۔ سکول کی چھٹیوں کے دوران تفریحی سرگرمیوں کا مرکز چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے کھلا ہوتا ہے لیکن سرپرست کی حیثیت سے آپ کو وقت پر اپنے بچے کی شرکت کی درخواست دینا ضروری ہے۔

طالبعلموں کی طبی نگہداشت کی ٹیم

ویرمدو کمون میں واقع ہر سرکاری سکول میں طالبعلموں کی طبی نگہداشت پر مامور ایک ٹیم موجود ہوتی ہے جو سکول نرس، سماجی اور نفسیاتی امور کے صلاحکار، خصوصی ماہر تعلیم، خصوصی بچوں کا استاد، تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی کے رہنما اور اسسٹنٹ پرنسپل پر مشتمل ہوتی ہے۔ سکول کا ڈاکٹر اور ماہرِ نفسیات ضرورت کے وقت دستیاب ہوتے ہیں لیکن کسی خاص سکول میں تعیینات نہیں ہوتے ہیں۔

طالبعلموں کی علمی ترقی اور سیکھنے کے عمل کے سلسلے میں اساتذہ کی تربیتی اور تعلیمی ذمہ داریوں کو مکمل کرنا ٹیم کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔ اساتذہ اور سکول کے دوسرے کارکنوں کے ساتھ مل کر، ٹیم طالبعلموں کے لیے سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

فارمز

SOS فارم - طالبعلم اور سرپرست کے ایڈرس اور ٹیلی فون نمبر کے بارے میں معلومات کا فارم۔

اس فارم میں صحت اور ادویات اور تیراکی کی مہارت کے بارے میں معلومات بھی پیش کی جاتی ہے اور فوٹو بھی منسلک کرکے بھیجی جاتی ہے۔ یہ فارم کلاس ٹیچر کو سونپ دے دی جاتی ہے۔

خاص خوراک - اگر طالبعلم الرجی یا مذہبی وجوہات کی بنا پر خوراک کے سلسلے میں خاص خوراک کی ضرورت رکھتا ہو۔ یہ فارم کلاس ٹیچر کو دے دی جاتی ہے۔

غیر نصابی سرگرمیوں کا مرکز/کلب - پریپ کلاس اور 1 سے لے کر 6 جماعت تک کے طالبعلم غیر نصابی سرگرمیوں کے مرکز / کلب میں داخلہ لینے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ فارم کلاس ٹیچر کو دے دی جاتی ہے۔

کمپیوٹر - چوتھی جماعت سے طالبعلموں کو پڑھائی کے لیے ایک کمپیوٹر اُدھار دی جاتی ہے۔ سرپرست اور طالبعلم سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قواعد اور ضوابط پڑھیں جو اُدھار کی مدت کے دوران واجب العمل ہوتے ہیں۔ سرپرست اس اُدهار کے ذمہ دار اور جوابدہ ہوتے ہیں۔ یہ فارم کلاس ٹیچر کو دے دی جاتی ہے۔

مادری زبان کی تدریس - اس تدریس کا بندوبست مختلف زبانوں میں کیا جاتا ہے اور اس میں حصہ لینے کی تاکید کی جاتی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مادری زبان کی تدریس سکول کے تمام مضامین میں طالبعلموں کی علمی ترقی میں ایک واضح اور مثبت اثر رکھتا ہے۔

مادری زبان کی تدریس، کورس اور مضمون کے نصاب پر مبنی ہوتا ہے اور طالبعلم مضمون میں گریڈ لے سکتا ہے۔

درخواست مندرجہ ذیل پتے پر بھیجی جاتی ہے:

Farstavikens skola/modersmål Bergsgatan 13441 Gustavsberg


بس کارڈ - سرپرست خود ویرمدو کمون سے بس کارڈ کی درخواست کرتا ہے۔ وہ طالبعلم جو سکول سے 4 کلومیٹر کے دائرے کے اندر رہتے ہیں، بیشتر صورتوں میں بس کارڈ کے مستحق نہیں ہوتے ہیں۔ بس کارڈ عطا ہونے کی صورت میں بس کارڈ سکول کے دفتر سے حاصل کی جاتی ہے۔